چترال

چترال : ضلع ناظم کابونی شوتار میں اسماعیلی کمیونٹی کے تعمیر کردہ دیدار گاہ کا دورہ، کام پر اطمینان کا اظہار

چترال (بشیر حسین آزاد) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے جمعہ کے دن بونی کا دورہ کیا اور دسمبر کی 9تاریخ کو ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کی آمد کے سلسلے میں بونی شوتار میں اسماعیلی کمیونٹی کے تعمیر کردہ دیدار گاہ کا دورہ کیا اور کام پر اپنی اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آغا خان فاونڈیشن پاکستان کے چیرمین اور ہزہائی نس اور فیملی کی آمد کے موقع پر دربار کے کنوینیر اقبال والجی اور ریجنل کونسل کے ضلعی صدر عبدالغفاراور اسماعیلی کمیونٹی کے دوسرے ذمہ داروں امیر افضل خان، امتیاز عالم اور دوسرے بھی وجود تھے۔

ضلع ناظم نے اس موقع پر کہاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہزہائینس کے دورے کے موقع پر دیدار کے لئے آنے والے عقیدت مندوں کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات بہم پہنچانے اور دیدار گاہ کی تعمیر میں ہرممکن تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت کے پاس دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے بونی اور گرم چشمہ میں دیدار گاہوں کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے کے گرانٹ کا بھی اعلان کیا اور کمیونٹی کی درخواست پر بونی دیدار گاہ کو ایک فائر بریگیڈ گاڑی کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی۔

اقبال والجی نے ضلع ناظم کی طرف سے کئے جانے والے پرخلوص کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں ضلع ناظم نے جامع مسجد بونی میں نمازجمعہ کے بعد خطاب کیا ۔ ضلع ناظم ہفتے کے روز گرم چشمہ میں دیدار گاہ کا دورہ کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button