گلگت: سٹی پولیس نے گاڑی سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ پکڑلیا

گلگت( سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس نے ایک کامیاب کاروائی میں گاڑی سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ پکڑلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سٹی پولیس اسٹیشن کے اہلکار ایس ایچ او ظہور احمد، اے ایس آئی احمد علی اور دیگر نے مخبر کی اطلاع پر ایک کار نمبر DMR 20سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق عبادت شاہ ولد طالب شاہ ساکن ڈموٹ جگلوٹ اسلحہ کو فروخت کی غرض سے خومر چوک سے بازار کی طرف لا رہا تھا ۔ملزم اسلحہ سے بھری گاڑی کوپی آئی اے لنک روڈ پر کھڑا کرکے گاہک کا انتظار کر رہا تھا۔ مخبر کی اطلاع پر سٹی پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے گاڑی کو قبضے میں لے کر تلاشی کے دوران 4ایس ایم جی، 2بارہ بور، 2 تیس بور اور 2میگزین برآمد کر لی۔ جبکہ ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

ایس ایچ او سٹی ظہور احمد کے مطابق ملزم گزشتہ دنوں 2فروری کوگرفتار مرکزی ملزمان ہدایت اللہ اور ہدایت خان کا ڈیلر تھا جو ان ملزمان سے اسلحہ خرید کر فروخت کر تا تھا۔ ایس ایچ او سٹی تھانہ کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی گلگت رانا منصور الحق کے خصوصی حکم پر گلگت کو اسلحہ سے پاک صاف کرنے کی لئے پولیس کی کوشش جاری ہے اور بہت جلد شہر کو اسلحے سے پاک کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments