عوامی مسائل

حکومت دیامر تھک داس کے حوالے سے اعلانات پر فوری طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ جھنڈا ملک رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن

گلگت(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء جھنڈا ملک نے کہا ہے کہ دیامر تھک داس کے حوالے سے جو اعلانات کئے گئے ہیں اس پر حکومت فوری طور پر عمل درآمد کروانے کے لئے کردار ادا کرے اور اس داس کا معاوضہ دلانے کے لئے صوبائی حکومت عملی طور پر کام کریں۔ منگل کے روز انہوں نےمقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 2000نفوس پر مشتمل آبادی کے لیئے نہ پینے کا پانی ہے اور نہ ہی بجلی اور اس جدید دور میں بھی عوام مسائل کے دلدل میں پھسے ہوئے ہیں اور بنیادی انسانی ضروریات سے محروم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں ایک ڈسپنسری تک نہیں ہے اور صحت کے حوالے سے کوئی بھی سہولیات نہیں ہونے کی وجہ سے تھک داس کے کمین سخت زہنی ازیت میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے صوبائی حکومت اور اس حلقہ سے منتخب ممبر قانون ساز اسمبلی سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طورپر عوام کے مسائل اور مطالبات حل کئے جائے وگرنہ حکومت کے اینٹ سے اینٹ بجا دینگے اور شاہراہ قراقرم بند کرکے دھرنا دینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button