سیاست

مسلم لیگ ن کی حکو مت اپنے پا نچ سالہ دور میں گلگت بلتستان سے بجلی لو ڈشیڈنگ کا مکمل خا تمہ کریگی ۔ صو با ئی وزیراطلاعات

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیراطلاعات ،منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکو مت اپنے پا نچ سالہ دور میں گلگت بلتستان سے بجلی لو ڈشیڈنگ کا مکمل خا تمہ کریگی ۔ صو با ئی حکو مت عوامی مسا ئل کے حل اور عوامی فلا ح و بہبود کیلئے تمام وسائل برا ئے کا ر لا ئیگی۔ صوبا ئی حکو مت گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں مزید بہتری لانے کے لیئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ آنے والے وقتوں میں مقامی سطح پر ہوٹل اور سیاحت سے وابستہ دیگر شعبوں کے لیئے ترقی کے مزید مواقع پیدا کئے جا سکیں۔ پاک چائینہ اقتصادی راہداری کے مکمل ہونے سے گلگت بلتستان کی عوام کے لئے ترقی کی نئی راہیں کھل جائیں گی۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان اور انکی پوری ٹیم اس نظام میں مثبت تبدیلیا ں لانے کے لیئے پر عزم ہے اور عوام کو جلد ہی واضح فرق نظر آ جائے گا۔انہو ں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت دور افتادہ خطوں میں بھی اپنی ترقی پسند پالیسی کے تحت عوام کے لیئے بہترین اقدامات کرنے کے لیئے سنجیدہ ہے۔ خواتین کی تعلیم کے میدان میں بہتری اور مزید مواقع کی فراہمی انکی حکومت کا خاصہ ہے ۔ خواتین کو تعلیم کے شعبے میں جتنے زیادہ مواقع ملیں گے معاشرہ اتنا ہی پڑھا لکھا اور با شعور بنے گا۔ اسی لیئے انہوں نے تعلیم نسواں کو فروغ دینے کی خاطر خصوصی فنڈز بھی مختص کر دیئے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دے کر دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے ایک منفر د مقام بنا ئینگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button