متفرق

پولیس میں من پسند افراد کوبھرتی کر لیا گیا ہے۔ سابق صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع گلگت

گلگت( نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف ضلع گلگت کے سابق صدر فاروق احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہےکہ محکمہ پولیس میں بھرتیوں میں میرٹ کاجنازہ نکالا گیا۔ جی بی کی تاریخ میں ایسی میرٹ کا جنازہ کبھی نہیں نکلا تھا جو کہ ن لیگ کے دو ر حکومت میں ہوا۔ صوبائی حکومت کی نا اہلی نے بیروزگار نوجوانوں کے محنت اور خوابوں کو چکنا چور کر دیا۔ ایسے پالیسوں کی ہم بھر پور مزمت کرتے ہیں۔ پولیس بھرتیوں میں من پسند افراد کو لیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جوان میں انہوں نے کہا کہ رضوان راٹھو ر نے اس وقت جی بی میں ایم ایس ایف کے جھنڈے کو بلند کیاجب جی بی میں ایم ایس ایف کا نام و نشان نظر نہیں آتا تھا۔ جی بی میں ن لیگ کو زندہ رکھنے میں رضوان راٹھور کا اہم کردار رہا ہے۔ ن لیگ اقتدار میں آکر اپنی کارکنوں کوہی نظر اندازکر رہا ہے تو عوام کو کیا دیگی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایف کیلئے اور رضوان راٹھور کیلئے ہماری پارٹی کے دروازے اور ہمارے دلوں کے دروازے ہمیشہ کیلئے کھلے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button