متفرق

گانچھے: ڈپٹی کمشنرکا تحصیل داغونی کا تفصیلی دورہ

گانچھے ( اے آر رینگ چن ) ڈپٹی کمشنر گانچھے ڈاکٹر فہد ممتاز نے تحصیل داغونی کا تفصیلی دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر آفس دغونی کےزیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا ۔ اے سی دغونی کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمارت کا نامکمل کام کو ٹھیکیدار کے ذریعے مکمل کر کے نئے آفس میں ایک ہفتے کے اند ر شفٹ ہو جائیں۔ اس موقع پر انھوں نے اے سی آفس داغونی کے سٹاف سے ملاقات کیا۔ ڈاکٹر فہد ممتاز نے تھلے روڈ کا بھی خصوصی دورہ کیا اور تھلے روڈ پر برف پگھلنے کی وجہ سے برفانی تودے گرنے کا خطروالے ایریاز کو دیکھا اور اسسٹنٹ کمشنر دغونی کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی۔ روڈ کلیوں کو روزانہ کی بنیاد پر تھلے روڈ پر کام کرتے رہنے کا بھی حکم دیا ۔ اس مو قع پر انھوں نے کہا کہ تھلے بروق سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں اسلیئے بھی اس سڑک کی اہمیت زیادہ ہے۔ تحصیل داغونی کے تفصیلی دورہ کے موقع پر ڈاکٹر فہد ممتاز نے تھلے ، دغونی ، بلغار ، کھرکوہ ، سوغا اور سلینگ کا دورہ کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button