متفرق

گلگت : انتظامیہ نےٹرانسپورٹ کمپنیوں سے ناقص اسلحہ قبضے میں لے کر گلگت سے پنڈی جانے والے درجنوں مسافر گاڑیوں کو روک لیا

گلگت ( چیف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ڑیفک مجسٹریٹ سید غیب علی شاہ نے ٹریفک پولیس اور ایکسائز پولیس کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ پر اچانک چھاپوں کے دوران ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے بھاری مقدار میں ناقص اسلحہ ضبط کرکے اپنے قبضے میں لے لیا اور گلگت سے پنڈی جانے والے درجنوں نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مسافر گاڑیوں کو روک لیا اس موقع پہ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ جب تک سکیورٹی کیلئے مناسب انتظامات نہیں کریں گے گلگت سے پرائیوٹ کمپنیوں کے گاڑیاں نہیں چلیں گی۔نجی ٹرانسپورٹ کمپنیاں اپنے مفاد کیلئے مسافروں کے قیمتی جانیں داو پہ لگا رہی ہیں جو کسی بھی طرح قبول نہیں حکومت اور مقامی انتظامیہ کسی صورت عوام کا جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگی ۔ٹرانسپورٹ کمپنیاں حفاظتی انتظامات کو آسان نہ لیں مسافروں کے جان مال سے قیمتی شئے کوئی نہیں ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے پے درپے واقعات نے حکومت اور انتظامیہ کو چوکنا کر رکھا ہے ایسے حالات میں فل پروف سکیورٹی کے بغیر مسافر گاڑیوں کی گلگت سے پنڈی اور پنڈی سے گلگت ہرگز چلنے نہیں دینگے جو کمپنیاں سکیورٹی کے بہتر انتظامات نہیں کریں گے انکی گاڑیاں نہیں چلیں گی جبکہ مناسب حفاظتی انتظامات کرنے والے ٹرانسپورٹ کمپنیاں گلگت ست پنڈی کیلئے گاڑیاں چلانے کے اہل ہونگی ۔خلاف ورزی کی صورت میں مقامی انتظامیہ سخت ایکشن لے گی۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button