متفرق

قراقرم یونیورسٹی کا طالب علم مختار حسین ٹریفک حادثے میں جان بحق ہوگیا

گلگت (جلباز علی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ، سیکنڈ سمسٹر، کا طالب علم ٹریفک حارثے میں جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق قراقرم یونیورسٹی  کا طالب علم مختار حسین کی موٹر سائیکل موڈ کاٹتے ہوے ایک گاڑی سے ٹکرا گئی، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مختار اپنے ایک دوست سے نوٹس لینے کے لئے گلگت کے نواح میں واقع سلطان آباد نامی گاوں جارہا تھا۔

مختار حسین کا تعلق بلتستان کے علاقے روندو تلو بروق ضلع سکردوسے تھا۔

قراقرم یونیورسٹی میڈیا انیڈ کمیونکیشں ڈپارٹمنٹ میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب رکھی گئی جس میں ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ،اساتذہ اور بڑئ تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button