سیاحت

گلگت بلتستان میں 30لاکھ کے قریب سیاح آنے کا امکان، صوبائی حکومت کی جانب سے اقدامات نہیں کی جارہی ہیں- فتح اللہ خان

گلگت(خبرنگارخصوصی) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ اس سال گلگت بلتستان میں 30لاکھ کے قریب سیاح آنے کا توقع ہے جس کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کی جارہی ہیں۔ ر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی صوبائی حکومت اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ گزشتہ سال سیاحوں کو ٹہرنے کے لئے جگہ نہیں مل رہاتھا اور بہت سے سیاح ٹہرے بغیر گلگت بلتستان کے حوالے سے غلط تاثر لے کے گئے تھے۔ منگل کے روز انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ سیاحت کے سیزن کا باقائدہ شروعات سے قبل گلگت بلتستان کے تمام سیاحتی مقامات پر ٹینٹ ویلیز قائم کرے تاکہ ملکی و بین الاقوامی سیاحوں کو ٹہرنے کے لئے جگہ میسر ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کی انڈسٹری سب سے بڑی انڈسٹری ہے اورگلگت بلتستان کے لاکھوں لوگ اس صنعت سے وابستہ ہیں ۔فتح اللہ خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کو چاہئے کہ گلگت بلتستان میں اس صنعت کی مزید پروموشن کے لئے ملکی و بین الاقوامی سطح پر سیمیناز کا انعقاد کروائے تاکہ گلگت بلتستان کی طرف مزید سیاح آجائے اور اس صنعت کو فروغ ملے اورنہ کہ ٹوریزم کے نام پر کانفرنسوں میں جا کر گلگت بلتستان کے نام بدنام کروائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button