گلگت بلتستان

عدالت عظمی غیر قانونی بھرتیوں اور میرٹ کی پامالی پر از خود نوٹس لے۔ سعدیہ دانش

گلگت(خبرنگارخصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں محکمہ پولیس میں ہونے والی بھرتیوں میں کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ کئی امیدوار جو دوڑ اور فیزکل ٹیسٹ میں فیل ہوچکے تھے کو کھپایا گیا اور بعد ازاں وزیراعلیٰ کے پریشر پرمزید 37افراد کو غیر قانونی طور پربغیر ٹیسٹ انٹر یو کے بھرتی کردی گئی۔قانون کی دھجیاں اڑھاتے ہوئے ان کے تقررنامے بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ پولیس میں صوبائی حکومت فرقہ ورانہ بنیادوں پر بھرتیاں کررہی ہے۔
جمعرات کے روز انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عدالت عظمی سے اپیل کرتے ہیں کہ ان غیر قانونی بھرتیوں اور میرٹ کی پامالی پر از خود نوٹس لینا چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ دوسرے اداروں میں ہونے والی کرپشن اور اقربہ پروری کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اداروں میں کوئی بھی عوامی مسئلہ پیسوں اور پرچی کے بغیر حل نہیں ہوتا ہے۔ جس کے پاس پیسے ہوں یا پرچی ہو وہ کسی بھی سرکاری ادارے کے آفس میں جاسکتا ہے وگرنہ کسی کو بھی ان آفسیز میں داخل ہونے نہیں دیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں محکمہ پولیس میں میرٹ پر بھرتیاں ہوئی تھی جسکی ہمارے مخالفین بھی تعرفیں کررہے تھے اور پیپلزپارٹی کے دور میں ہی گلگت بلتستان پولیس کی تنخواہیں دوگنی کردی گئی تھی اور ان کے لئے 30لاکھ شہدا پیکیج بھی ہمارے دور میں شروع کیا گیا تھا مگر ن لیگ کی صوبائی حکومت کا منشورعوام کو بیروزگاری اور مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دینا ہے ۔سعدیہ دانش نے کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان کے تمام سرکاری اداروں میں اصلاحات کئے تھے لیکن ن لیگ کی حکومت تمام اداروں کو بربادی کے دیہانے تک پہنچایا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button