متفرق

پبلک اکاونٹس کمیٹی نے جاگیر بسین کا دورہ کرکے تعمیر شدہ حفاظتی بند کے کام کوتسلی بخش قراردیا۔ ترجمان

گلگت (پ۔ر) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی گلگت بلتستان نے ایک روزنامے میں مورخہ 2مارچ 2017ء کو چھپنے والی خبر کو بے بنیاد و من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔ خبرمیں کہا گیا تھا کہ لو کل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے جو حفاظتی بند تعمیر کئے ہیں اس میں خورد برد کا انکشاف ہو ا ہے اور کمیٹی نے آڈٹ رپورٹ کو درست قرار دیا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین و ممبران نے جاگیر بسین کا دورہ کرکے محکمہ بلدیات کے سکیموں کا جائزہ لیا۔کمیٹی نے محکمہ بلدیات کے تعمیر شدہ حفاظتی بند کے کام کوتسلی بخش قراردیا اور آڈٹ ڈیپارمنٹ کی جانب سے اٹھائے گئے آڈٹ پیروں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔کمیٹی نے عملی طور پر سکیموں کو دیکھا اور تسلی بخش کام ہونے پر محکمہ بلدیات کی کار کردگی کو سراہا نیز خصوصی طور پر موجودہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ جناب آصف اللہ صاحب کے بہتر کار کردگی کی وجہ سے محکمہ لوکل گورنمنٹ نا صرف مضبوط ہوا ہے بلکہ ترقیاتی عمل میں بہتر ی کے ساتھ ساتھ شفافیت بھی آئی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button