سیاست

ڈیوٹی سے غائب اور غفلت بر تنے وا لے ملا زمین کیخلاف سخت کاروائی کر ینگے ۔ صوبائی وزیر خوراک

گلگت ( پ ر) صوبائی وزیر خوراک محمد شفیق نے کہا ہے کہ آج سے مختلف ڈپوز کا دورہ کر رہا ہوں، ڈیوٹی سے غائب اور غفلت بر تنے وا لے ملا زمین کیخلاف سخت کاروائی کر ینگے ۔کئی جگہو ں سے شکا یا ت مو صول ہو ئی ہے کہ عملہ ڈیو ٹی سے غیر حاضر رہتے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ اپنی جا ئز شکا یا ت تحریر ی شکل میں مجھ تک پہنچا ئے تاکہ ثبوت کیساتھ کا روائی کر سکوں۔ زبا نی شکا یا ت پر میں کو ئی ایکشن نہیں لیتا ہوں۔صو با ئی وزیر خوراک نے کہا ہے کہ ضلع گا نچھے میں سیا حت کی فروخت کیلئے منا سب اقد ما ت کررہا ہوں۔ سلنگ تا ہو شے ٹرک ایبل روڈ اور اس کی میٹلنگ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ضلع گا نچھے میں خوبصورت سیا حتی مقامات ہیں جن کی بہتر دیکھ بال سے سیا حوں کی توجہ حاصل کی جا سکتی ہے۔ ہو شے نا لہ اور تھلے نا لہ دور خوبصورت سیا حتی مقام ہیں ، ان نا لوں تک سیا حوں کی رسائی کو آسان بنانے کیلئے سڑکوں اور پلوں کا نظام بہتر بنا رہے ہیں ۔وزیر اعلیٰ اس سلسلے میں بہت تعاون کررہا ہے ،سیا حت کی تر قی کیلئے وزیرا علیٰ کے اقدمات قابل تحسین ہے ، سیا حت کی فروغ میں علا قائی تنظیمیں اور ٹورز آ پر یٹرز بھی بہتر کردار ادا کررہے ہیں۔ صو با ئی حکو مت ان کو سا تھ لیکر سیاحت کی تر قی کیلئے کا م کر یگی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button