کوہستان : تحریک انصاف کی حکومت تبدیلی کا وعدہ پورا کررہی ہے ۔ مشیر وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ

کوہستان : تحریک انصاف کی حکومت تبدیلی کا وعدہ پورا کررہی ہے ۔ مشیر وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ

9 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

کوہستان (نمائندہ خصوصی) کوہستان لوئر کے مرکزی مقام پٹن سیری کو واٹر سپلائی سکیم کی فراہمی کا افتتاح کردیا گیا ،جس سے لاکھوں نفوس کی آبنوشی کی بنیادی ضرورت پوری ہوگی ۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے مشیر حاجی عبدالحق نے باضابطہ طورپر اس سکیم کا افتتاح کیا ۔

دونوں ضلعوں کے دپٹی کمشنرز ، محکمہ پبلک ہیلتھ اور سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسین،کنٹریکٹر محمد ایوب ودیگر سرکاری حکام بھی موجود تھے ۔

پٹن اصلاحی کمیٹی کے عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے مشیر عبدالحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت تبدیلی کا وعدہ پورا کررہی ہے ۔ عوام کو سہولیات کی بروقت فراہمی اُن کا نصب العین ہے ۔ آمدہ الیکشن میں عوام ایک بار پھر تحریک انصاف پر اعتما د کا اظہار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم سے پٹن سیری کے شہریوں کادیرینہ مسلہ حل ہوجائے گا،ہر گھر میں صاف وشفاف پانی پینے کو ملے گا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔