متفرق

استور: تمام سر کاری اداروں میں میرٹ پر بھر تیاں ہو رہی ہیں۔ صوبائی وزیر بلدیات

استور( رپورٹر ) چند لوگ اپنی سیاست چمکانے کے لئے غلط الزامات لگا رہے ہیں۔ تمام سر کاری اداروں میں میرٹ پر بھر تیاں ہوئی ہے۔ چند لوگ استور کلب علی چوک میں 10لوگوں کو جمع کر کے لوگوں کوگمراہ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات رانا فرمان علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر تنقید کرنے کے بجائے اپنے دور کی طرف دیکھے۔ استور میں سابقہ5سالوں میں ممبران کی ADPصیح طرح خرچ نہیں ہوئی ہے، وہ بھی کرپشن کی نظر ہوئی ہے۔ استور میں ایک سال میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایک ارب کا ترقیاتی بجٹ دی، استورویلی روڈ کا عنقریب ٹینڈر ہو جائے گا جس سے ضلع استور کی معشیت بدل جائے گی۔ ہم نے سیاسی دوکان چمکانے کے لئے اخبارات میں جھوٹی بیانات لگانا نہیں ہے بلکہ ہمارا مشن استور کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کرنا ہے۔ انہوں نے اس موقعے پر مزید کہا کہ ایک سال کے اس کم عرصے میں ضلع استور ترقی کی راہ پہ گامزن ہوا ہے۔ انشا اللہ ہم اپنے دور اقتدار میں استور ضلع کے اندر ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ توڑ دینگے۔ انہوں نے اس موقعے پر مزید کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن استور کی تعمیر و ترقی کے لئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button