سکر دو شہر کےسڑکوں کی مر مت اور ری کا ر پیٹنگ کیلئے 5کروڑ روپے منظور ہو چکے ہیں ، صو با ئی وزیر اطلاعات

سکر دو شہر کےسڑکوں کی مر مت اور ری کا ر پیٹنگ کیلئے 5کروڑ روپے منظور ہو چکے ہیں ، صو با ئی وزیر اطلاعات

56 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر اطلاعات و پلا ننگ اقبا ل حسن نے کہا ہے کہ سکر دو شہر کی سڑکوں کی مر مت اور ری کا ر پیٹنگ کیلئے 5کروڑ روپے منظور ہو چکے ہیں ،شہر کے اندر تمام رابطہ سڑکوں کی حا لت بہت خراب ہے ، جہا ں جہا ں روڑ خراب اور تا رکول ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہے ، ان کو فوری طور پر ٹھیک کیا جا ئے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ اس منصوبے میں کسی قسم کی لاپرواہی اور غفلت نہیں بر تنے دینگے ۔ کا م کی معیار پر کو ئی سمجھو تہ نہیں ہو گا ، شہر یوں اور ٹرا نسپورٹروں کو بہتر سہو لیات فراہم کر نا ہماری ذمہ داری ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ سکردو شہر کو خوبصورت بنانے اور سیا حوں کے لئے پر کشش بنانے کیلئے صو با ئی حکو مت بہتر منصو بہ بندی کررہی ہے۔ بلتستان ہمیشہ سے پُر امن اور سیا حو ں کیلئے جنت سے کم نہیں ہے، صو با ئی حکومت کی کوشش ہے کہ بلتستا ن کے سیا حتی مقامات کو صاف ستھرا رکھا جا ئے۔ آلو دگی پھیلا نے اور قدرتی ما حول کو متاثر کر نے وا لے اشیا ء تلف کر نے کیلئے حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔