گلگت بلتستان بھر میں پانچ مارچ کو پی سی ایل فائنل میچ کے موقعے پرلوڈشیڈنگ نہ کیا جائے ۔ شائقین کرکٹ

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گلگت بلتستان کے کرکٹ شائقین نے وزیربرقیات گلگت بلتستان اکبر تابان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے5مارچ کو ملک بھر میں پی سی ایل فائنل میچ کے لیے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیرموصوف وزیراعظم پاکستان کے اعلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے گلگت بلتستان بھر میں پانچ مارچ کو لوڈشیڈنگ نہ کیا جائے تاکہ گلگت بلتستان کے کرکٹ شائین بھی پی سی ایل کا فائنل میچ دیکھ سکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments