کھیل

آل گلگت بلتستان کرکٹ ٹورنامنٹ‌کا فائنل این جے سی نگر اور علی آباد الیون ہنزہ کے مابین کھیلا جائے گا

نگر (اقبال راجوا) شینبر سپورٹس بورڑ نگر کی جانب سے منعقدہ آل گلگت بلتستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل این جے سی نگر اور علی آباد الیون ہنزہ میں کھیلا جائے گا، ڈپ ٹی کمشنر ہونزہ اور ڈپٹی کمشنر نگر دونوں فائنل میں بطور مہمان خاص شرکت کر کے نوجوانوں کی اٖافزائی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیچرل اسٹیڈئیم قرقن داس چھلت میں دوہفتے قبل شروع ہونے والا ٹیپ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے پچاس سے زائد معروف ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ مسلسل تین ہفتے تک جاری رہنے کے بعد بعد دو ٹیمیں این جے سی نگر اور علی آباد الیون ہنزہ فائنل میں پہنچ گئیں۔فائنل میں دونوں اضلاع سے ڈپٹی کمشنرز کی بطور مہمان خاص شرکت متوقع ہے۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین شینبر سپورٹس اینڈ کلچرل ایکٹیویٹیز بورڑ کے یوتھ ممبرز کا کہنا ہے کہ بین الضلاعی بڑے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے دیگر اضلاع اور صوبائی دارالخلافہ گلگت سے بھی کئی ٹیموں نے حصہ لیا ہے اور اس سلسے میں نیچرل اسٹیدئیم میں تمام مہمان ٹیموں کو تاحد المکان خاطر تواضع کی گئی۔ فائنل کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ ٹورنامنٹ ایک یاد گار ٹورنامنٹ قرار پائے۔ اس سلسے میں ہمارے ساتھ ڈی سی نگر حسین احمد رضا چوہدری کا ہر طرح کا تعاو ن مثالی رہا ہے جس کے لئے ہم ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہمیں مذید امید پیدا ہو چکی ہے کہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے قیام کے حوالے ڈی سی نگر سنجیدہ اقدام کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ اس سکلسے میں ضلع نگر سے تما م نوجوان کھلاڑی اپنے کلبوں کو طے شدہ طریقہ کار کے مطابق دستاویزات تیار کریں گے اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نگر کے لئے مکمل تیار ی کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button