صحت

مطالبات کی عدم منظوری پرگلگت بلتستان کے تمام ڈاکٹرز احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔ پی ایم اے ڈسٹرکٹ استور

استور( شمس الر حمن شمس ) پی ایم اے ڈسٹرکٹ استور کی ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک بیان میں کہا کہ کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے خصوی احکامات کے باجود ڈاکٹروں کی مستقلی کی فائل سروسز ڈیپارٹمنٹ کے سرد خانے میں پڑی ہے۔ اب صوبائی حکومت کی ینگ ڈاکٹرز کے حوالے سے کارکردگی پر گلگت بلتستان سے ملازمت چھوڑ کر جانے لگے۔ جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اب تک ڈاکٹروں کی پروموشن کی فائلیں بھی فا ئنانس ڈیپارٹمنٹ میں پڑی ہوئی ہیں۔ ڈاکٹروں کو 15سے20سالوں تک کوئی پروموشن نہیں ملی ہے۔ اسی طرح ہیلتھ پیکیج کے سینکڑوں اعلانات اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے نوٹیفیکیشن کے باوجود اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ ان تمام ذیاتیوں کے باوجود گلگت بلتستان کے ڈاکٹرز محدود تنخواہوں پہ اپنی خد مات سر انجام دیے رہے ہیں جبکہ کے پی کے اور پنجاب میں ڈاکٹروں کی تنخواہوں کے ساتھ تمام الاونسز بڑی تعداد میں مل رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات کی پا مالی ہو رہی ہے۔ اسی سلسلے میں تمام ڈاکٹرز کی مشاورتی اجلاس ضلعی سطع پر شروع کر دیا ہے۔ اگر ہمارے ان تمام معاملات پر حکومت دلچسپی نہیں لے گی اور مزید تاخیر کرنے کی صورت میں گلگت بلتستان کے تمام ڈاکٹرز احتجاجی تحریک شروع کرئے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button