متفرق

یاسین: تھوئی پاور ہاوس کا تعمیراتی کام گزشتہ 9سالوں سے زیر التوا

یاسین (معراج علی عباسی ) گزشتہ 9سالوں سے زیر التوا یاسین تھوئی پاور ہاوس کی تعمیراتی کام کو تکمیل تک پہنچانے کے حوالے سے ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب کا اعلان بھی ہوائی ثابت ہوا۔ ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب نےالیکشن جتنے کے فورابعد دسمبر 2015،پھر جون 2016اور اس کے بعد دسمبر 2016 کو پاورہاوس کو چلانے کا نہ صر ف عہد کیا بلکہ کئی بار اخبارات کے زریعے یاسین سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کیا۔ مگر تھوئی پاور ہاوس کی تعمیراتی کام اب تک جوں کہ توں پڑاہے ۔ پاورہاوس کے سامان گزشتہ آٹھ سالوں سے مال بیگانہ کے مانندکھلے اسمان تلے زنگ آلود پڑ ے ہیں ۔ یاسین میں اس وقت بجلی کی شدید بحران پائی جاتی ہے ۔غریب لوگوں کے کاروبار بجلی کی عدم دستابی کے باعث تباہ ہوکر رہ گئیں ہیں ۔جبکہ تھوئی پاورہاوس پر ایک اندازے کے مطابق اپ تک 34 کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہے۔ اس کے باوجود گزشتہ 9سالوں سے زیرالتوا ہے اور منتخب عوامی نمائندے کی جانب سے پاور ہاوس کو چالو کرنے کا تین مرتبہ سیاسی خوشخبری عوام کو سنایا گیا ہے مگر پاور پراجیکٹ کی تعمیراتی کام شیطان کی آنت کے مانند لمبا ہوتا جارہا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button