متفرق

موٹرسائکل سوار نے چترال بائی پاس روڈ پر بچے کو کچل دیا، خود بھی زخمی ہوگیا

چترال(گل حماد فاروقی) عبدالولی خان بائی پاس روڈ پر موٹر سائکل سوار نے ایک راہگیر کو کچل دیا۔ چترال پولیس کے مطابق صدام حسین شاہ ولد محمد شاہ سکنہ بروز بائی پاس روڈ پر اپنے موٹر سائکل پر جارہا تھا کہ اچانک اس نے ایک بچے کو کچل دیا اور خود بھی گرگیا۔ بچہ موقع ہی پر جاں بحق ہوا جبکہ صدام حسین شاہ بھی زحمی ہوا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال لے گیا۔

چترال پولیس نے زیر دفعہ 279/337 G تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

واضح رہے کہ چترال میں موٹر سائیکلوں کی بھر مار ہے اور بسا اوقات تیز رفتاری اور انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چلائی جاتی ہے جس کی بدولت درجنوں افراد ماہوار زحمی ہوتے ہیں ۔ زیادہ تر موٹر سائیکل سواروں کے پاس ہیلمٹ بھی نہیں ہوتا۔ چترال ٹریفک پولیس اس سلسلے میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button