متفرق

کراچی میں قتل ہونے والا نگر کا نوجوان طالبعلم آبائی گاوں میں سپردخاک

نگر (ذوالفقار بیگ ) نگرخاص ،شہید طالب علم غلام مرتضی کو آہوں سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا گزشتہ دنوں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے اقراء یونیورسٹی کے طالب علم غلام مرتضی کو اُس کے آبائی گاوں نگر خاص میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا ۔شہید طالب علم کی میت آبائی گاوں پہنچنے پر رقت آمیز مناظر ۔نماز جنازے میں ہنزہ نگر سے آئے ہوئے ہزاروں لوگوں نے شر کت کی ۔

نماز جنازہ کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے شیخ مرزاعلی نے کہاکہ حکومت سندھ یہاں کے طالب علموں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے ۔حکومت سندھ کو چاہیے کہ گلگت بلتستان کے اسٹوڈنٹس کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ اور جی بی کی صوبائی حکومت شہید طالب علم کو ڈ یتھ کمپنسیشن دیا جائے ۔اور حکومت سندھ شہید طالب علم کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔شہید طالب علم کے نماز جنازہ میں ہنزہ نگر کے سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شر کت کی ۔جبکہ شہید کے دیگر ساتھی احسان علی اور شاہد جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

ہنزہ نگر کے طلباء تنظیموں نے اس دہشت گردی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ بے گناہ اسٹوڈنٹ کے قاتلوں کو پکڑ کر سر عام پھانسی دی جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button