تعلیم

کھرمنگ : صداررتی ایوارڈ یافتہ استادانتقال کر گئے

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) ماہر تعلیم و صداررتی ایوارڈ یافتہ و پرنسپل دارالسیدتین پبلک سکول اینڈ کالج مہدی آباد حاجی غلام رضا مختصر علالت کے بعد 70 کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کا شمار بلتستان کے چوٹی کے ماہر تعلیم میں ہوتا تھا۔ اپنی پوری زندگی علم کی روشنی بکھیرنے میں گزاری جبکہ مختلف سکولوں میں بطور ہیڈ ماسٹر اور شگر میں بحیثیت اے ڈی آئی اپنی فرائض انجام دیں۔ ان کی قابلیت اور اچھے نتائج کی وجہ سے سابق صدر ضیاء الحق نے صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ کے ساتھ تین بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ امام بارگاہ کھر میں سید محمد الموسوی کی زیر اقتداء ادا کی گئیں جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کیں اور آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا ۔ محمدیہ ٹرسٹ پاکستان کے ڈائریکٹر سید ہادی الموسوی اور امام جمعہ و جماعت سید محمد الموسوی اور دیگر نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی موت سے پیدا ہونے والا خلا شاید ہی پورا ہوسکے مرحوم نہایت ہی شفیق اور خدمت گار انسان تھے انہوں نے علم کی روشنی کو بلتستان کے کونے کونے تک پہنچانے میں کردار ادا کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button