واک ان انٹرویوز کے ذریعے عارضی طور پر بھرتی ہونے والے ڈاکٹروں کی مستقلی کا فیصلہ

واک ان انٹرویوز کے ذریعے عارضی طور پر بھرتی ہونے والے ڈاکٹروں کی مستقلی کا فیصلہ

6 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت ( پ ر) صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان میں محکمہ صحت میں واک ان انٹرویوز کے زریعے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز کی ملازمتوں کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی جانب سے جاری احکامات کی روشنی میں کئے گئے اس اس فیصلے کے تحت ایسے تمام ڈاکٹرز جنہوں نے اپنی سروس کے لگاتار ( بلا تعطل )دو سال مکمل کرلیئے ہیں انکو مستقل سروس دی جائے گی۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کے احکامات کے تحت سپیشل پے ( تنخواہ) کا پیکج منظور کیئے جانے کے بعد ان ڈاکٹرز کو خصوصی تنخواہوں کی فراہمی کے لیئے نیشنل بنک آف پاکستان میں اکاوئنٹ بھی کھلوایا جا چکا ہے ۔ سالانہ 170ملین روپے خصوصی تنخواہوں کی مد میں ڈاکٹرز کو ادا کئے جائیں گے۔ سیکریٹری صحت گلگت بلتستان سعید اللہ خان نیازی کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق صوبے میں ڈاکٹر ز کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیئے موجودہ صوبائی حکومت نے اہم ترین اقدامات کئے ہیں ۔ موجودہ حکومت کے دور کے آغاز میں گلگت بلتستان میں 170ڈاکٹر ز کام کررہے تھے جن کی تعداد اب بڑھ کر 400تک پہنچ چکی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے عوام دوست اقدامات اور صحت جیسے اہم شعبے میں اصلاحات اور جدت لانے کے لیئے محکمہ صحت نے تمام ضروری مراحل طے کر لیئے ہیں جس کی بدولت صوبے میں تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پور ا کیا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت نے واک ان انٹرویوز کے زریعے کم سے کم وقت میں ڈاکٹرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا ہے اور نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز کو تمام اضلاع میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ حکومت کے اس اقدام کا مقصد صوبے میں عوام کو ان کے شہروں میں ہی صحت کی ضروری سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ گلگت بلتستان کے دور افتادہ علاقوں سے مریضوں کو ملک کے بڑے شہروں میں علاج کی خاطر جانے کی تکلیف نہ سہنی پڑے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔