گلگت بلتستان

انتظامیہ حکومت کے دباو پر غلط فیصلے کررہا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا پریس کانفرنس

گلگت(ارسلان علی/خبرنگارخصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجدحسین ایڈوکیٹ ،سینئرنائب صدرجمیل احمد،نائب صدربشیر احمد،صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش، جاویدحسین ، سمیت درجنوں عہدیداروں کے ہمراہ گلگت پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں موجودہ چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس ہوتے ہوئے میرٹ نہیں چلنی ہے۔ حکومت نے اگر کرپشن کارویہ ترک نہیں کیا تو بے روز گار نوجوان یاقوم پرستی یافرقہ پرستی کی طرف جائیں گے۔ کسی بھی فساد کی وجہ کرپشن اور انصاف کا قتل ہوتا ہے۔ صوبائی حکومت ایک پرامن ماحول کو فساد کی طرف لیکر جارہی ہے۔اداروں میں میرٹ کا قتل عام جاری ہے تمام ٹھیکے وزیراعلیٰ کے بھائی اور پی ڈبیلو ڈی کے ایکسئین کشروٹ سے تقسیم کررہے ہیں۔ انتظامیہ حکومت کے دباو پر غلط فیصلے کررہا ہے۔ انتظامیہ کو دس دنوں کا ٹائم دیا ہے جس کے بعد بے نظیر چوک سے لیکر چیف سیکریڑی آفس تک دھرنے پہ لوگ بیٹھ جائیں گے۔

ایک سوال پر امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ نگر کی خالی نشت پر ہم نے انتظار تو کیا مگر جس پارٹی کی گھر میں فوت گی ہوئی تھی انہوں نے بہت جلدی کردی اور اپنے امید وار کانام اعلان کیا ،ہم اب بھی اپنے علاقے کے روایات پر قائم ہیں ہم نے اپنافیصلہ ضلعی کابینہ کو دیدی ہے وہ جو بھی فیصلہ کریگی صوبائی قیادت تسلیم کریگی۔

انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اس حد تک غلط فیصلے کررہی ہے کہ پیپلز پارٹی کے اقتدار میں آنے سے قبل وزیراعلیٰ اور اس کی ٹیم جیل میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دنیور میں 1.5میگاواٹ کا منصوبہ بغیر ٹینڈر کے ن لیگ کے ٹھیکدار کو دیاگیاہے اور جگلوٹ میں وزیراعلیٰ کے رشتہ دار کو9کروڈ روپے کا منصوبہ بغیر قوائد وضوابط کے دینے کی تیاری کی جارہی تھی عوام نے بھگادیاہے۔

امجد ایڈوکیٹ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ہر ضلع میں احتجاجی جلسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تھلیچی میں عوام سے ذبردستی زمینیں چھین لی جاتی ہیں، حکومت وہاں کے عوام کے مطالبے کو سنے، اگر عوام کو صرف احتجاج پر چھوڑا تو گلگت بلتستان کا پورے دنیامیں امیچ خراب ہوگا ۔اس سے قبل حکومت اپنے طور طریقوں پر غور کریں۔ امجد ایڈوکیٹ نے خطاب میں کہا کہ اداروں میں بھر تیوں کے لئے اشتہار مشتہر کر کے بے روز گاروں کے آنکھوں میں دھول جونکھاجارہا ہے۔ وزیراعلیٰ کی فرمائش پر خلاف ضابطہ بھرتیاں کی جارہی ہیں اس لئے تمام اداروں میں بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے کرائی جائے۔ ہم مقامی ریکروٹمنٹ کمیٹی پر کوئی اعتماد نہیں کرتے ہیں۔ ان کے شواہد ہمارے پاس آچکے ہیں۔ اس لئے ہم آئیندہ کسی بھی اشتہار پر مقامی ریکروٹمنٹ کمیٹی کے ذریعے بھرتیوں کی بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button