سرفہ رنگا ریلی کے دوران معروف گلوکار خادم حسین بھی پرفارم کریں‌گے

سکردو ( رجب علی قمر ) سرفہ رنگا جیب ریلی ایونٹ کلچر شو میں ملک کے معروف گلوکار خادم حسین بلتستانی و ساتھی پرفارم کریں گے خادم حسین بلتستانی اور ان کی پوری ٹیم خصوصی میوزک بینڈ کے ساتھ سکردو پہنچ گئے ہیں خادم حسین بلتستانی کو مختلف زبانوں میں موسیقی گانے کا عبور حاصل ہے وہ ملک کے مختلف شہروں اسلام آباد ،لاہور الحمرا کے علاوہ گلگت بلتستان بھر میں اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگارہے ہیں گلوکار خادم حسین بلتستانی قومی ایام یوم آزادی پاکستان ،چھے ستمبر کے مواقعوں پر پاک فوج کے اعلیٰ تقریبات میں بھی پرفارم کرتے ہیں وہ خود بحثیت پاک آرمی این ایل آئی میں شامل ہونے کے ساتھ عسکری حلقو ں میں بھی نمایاں عزت حاصل ہے ان کی بلتی ،اردو ،شینا اور دیگر زبانوں کے گانے،ملی نغمے ملک بھر سمیت بیرون ملک میں بھی سنی جاتی ہے گلگت بلتستان بھر میں ہونے والے تمام ایونٹ میں خادم حسین بلتستانی بھر پور پرفارم کا مظاہرہ کرتے ہیں ان کا تعلق بلتستان کے حسین وادی سب ڈویزن روندو لشی تھنگ سے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments