تعلیم

مدت گزر گئی مگر گرلز سکول سکسا کو ہائی سکول کا درجہ نہ مل سکا، طاہر علی صدر سکسا ویلفیر آرگنائزیشن

کراچی: سکسا سٹوڈنٹس ویلفئر آرگنائزیشن کراچی یونٹ کے زیر اہتمام محمود آباد کراچی میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ارکان کابینہ سمیت طلبا و طالبات سمیت کثیر تعداد میں کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خواتین کی تعلیم تربیت اور معاشرتی حقوق کے حوالے سے آگاہی پر زور دیا۔

صدر سکسا سٹوڈنٹس ویلفئر آرگنائزیشن طاہر علی نے اس موقع پر کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ خواتین کو تعلیم یافتہ اور با ہنر بنایا جائے کیونکہ معاشرتی ترقی میں باہنر خواتین کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں نہ صرف والدین بلکہ نوجوان خواتین کوبھی ہمت اور بہادری سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے طویل مدت گزرنے کے باوجود سکسہ گاوں میں گرلز سکول میں اساتذہ کی کمی اور باقاعدہ گرلزز ہائی سکول کا درجہ نہ دینے کے حوالے سے اظہار افسوس کیا اور حکومت سے اپیل کیا کہ گرلز ہائی سکول کا پی سی فور فی الفور جاری کر کے پسماندہ علاقے میں لڑکیوں کے تعلیمی مسائل میں کمی لانے میں کردار ادا کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button