صحت

پیرا میڈیکل سٹاف کے ریکروٹمنٹ رولز فورا منظور کیا جائے۔ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن گلگت بلتستان

گلگت( رپورٹر) پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی کابینہ اور تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں پیرا میڈیکل کو درپیش مسائل زیر بحث آئے۔ اجلا س میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی جس میں خالی اسامیوں پر ترقیوں کا عمل ایک عرصے سے رکا ہوا ہے لہذ اڈی پی سی کا انعقاد کر کے ترقیاں دی جائے۔ این آئی ایس کا مسلہ فوری طور پر حل کیا جائے۔ سروس سٹرک چر ترقی کے ریشو کو 20فی صد سے بڑھا کر 50فی صد کیا جائے۔ پیرا میڈیکل سٹاف کے ریکروٹمنٹ رولز فورا منظور کیا جائے۔ ٹیکنکل کیڈرزکا کم از کم سکیلBPS 14 رکھا جائے۔ پیر امیڈیکل سٹاف کی خالی پوسٹوں کو ریشو سے الگ کر کے ان کی اصلی حیثیت کو برقرار رکھا جائے۔ ڈاکٹر وں کی طرح پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی ہارڈ ایریا پیکج دیا جائے۔ تمام پیرا میڈیکل سٹاف اور ان کے زیر کفالت افراد کے علاج معالج کا مفت بندوبست کیا جائے۔ پیرا میڈیکل سٹاف کی جدید خطوط پر تعلیم وتربیت کے لئے پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جائے۔ نیز وفاق اور دیگر صوبوں کے پیر امیڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں گلگت بلتستان کے لئے کوٹہ مختص کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button