صحت

پیپرا رولز اورسینٹ کے سٹینڈنگ کمیٹی کے فیصلے کے برخلاف قوانین کو لاگو کرنے کی ہر گزاجازت نہیں دینگے- جی بی میڈیکل ایسوسی ایشن

گلگت( سٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان میڈیکل ایسوی ایشن کا ایک اہم اجلاس مقامی ہو ٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جی بی کے تمام ہسپتالوں کے لئے میڈیکل ایکویپمنٹ سپلائی اور انسٹالیشن کے حوالے سے بنائی جائے والی پالیسی اور قوانین پر غور وخوص کرتے ہوئے محکمہ صحت کے تمام ٹینڈرز کو سینٹرلائز کرنے کے فیصلے کو سراہا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہسپتال گلگت کے آئی سی یو اپ گریڈیشن کے لئے 15 مارچ 2017کو ہونے والے ٹینڈر کے حوالے سے مشاروت کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ ٹینڈر کے لئے انتہائی کم وقت رکھا گیا ہے اور ٹینڈر میں شامل کئے گئے قوانین سینٹ کے سٹینڈنگ کمیٹی کے فیصلے کے خلاف اور پیپرا قوانین سے متصادم ہیں ۔ ٹینڈر قوانین میں TECHINICAL EVALUATION SCORING SYSTEM کے نام سے جو قوانین لاگو کئے گئے ہیں وہ پورے پاکستان کے تمام بڑے ہسپتالوں کے لئے بلائے جانے والے ٹینڈر قوانین میں موجود نہیں ہے۔ صرف مذکورہ ٹینڈر میں اضافی ، من پسند اور مخصوص غیر مقامی کمپنی کو نوازنے اور سرکاری فنڈ پر ہاتھ صاف کرنے کے لئے سیکریٹری ہیلتھ جی بی کی جانب سے ایسے جانبدارانہ قوانین شامل کئے گئے ہیں جس کے ذریعے سے تمام مقامی کمپنیوں کو اس ٹینڈز سے باہر رکھ کر اپنے من پسند غیر مقامی فرموں سے ساز باز کر کے اس شعبے سے متعلقہ مقامی فرموں کو بے روزگار کرنے اور سرکاری فنڈز کو خردبرد کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ جی بی میڈیکل ایسوسی ایشن علاقے میں ایسا ظالمانہ قوانین جو کہ پیپرا رولز اورسینٹ کے سٹینڈنگ کمیٹی کے فیصلے کے برخلاف ہیں کو لاگو کرنے کی ہر گزاجازت نہیں دینگے اور ایسے قوانین کے خاتمے کے لئے بااختیار فورم سے رجوع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے آخر میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت کے آئی سی یو اپ گریڈیشن کے ٹینڈرز کے لئے نئے جابرانہ قوانین کو ختم کر کے پرانے قوانین کے مطابق ہی ٹینڈر کا عمل مکمل کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button