شعر و ادب

گلگت یونین آف جرنلٹس کے انتخابات 19مارچ کو گلگت پریس کلب میں ہونگے

گلگت(چیف رپورٹر)ورکنگ جرنلٹس پینل اور صحافت دوست پینل کے درمیان یونین آف جرنلٹس کے انتخابات 19مارچ کو گلگت پریس کلب میں ہونگے ۔پولنگ دوپہر 1بجے سے 5بجے تک جاری رہے گی ۔گلگت کے 60صحافی حق رائے دہی کا اظہار کرینگے ۔واضح رہے کہ صحافت دوست پینل کے امید وار سینئر صحافی شبیر میر اور بشارت مہند کے دستبردار ہونے کے بعد ورکنگ جرنلٹس پینل کے وقار احمد وقار بلا مقابلہ نائب صدر یونین آف جرنلٹس جبکہ شہزاد حسین فنانس سیکریٹر ی منتخب ہوگئے ہیں اور صحافت دوست پینل کے امید وار ارسلان علی سیکریٹری اطلاعات بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔جبکہ 19مار چ کو سینئر صحافی اور ہفتہ روزہ ازان کے چیف ایڈیٹر خورشید احمد اور اسی اخبار کے سٹاف رپورٹر مہتاب الرحمن کے درمیان جوائنٹ سیکریٹری کیلئے کانٹے دار متوقع ۔جبکہ صدارت کیلئے ورکنگ جرنلٹس پینل کے محمد عیسیٰ علیم مضبوط امید وار کے طور پر ہے عیسیٰ علیم کے مقابلے میں دنیا ٹی وی کے رپورٹر خالد حسین کے درمیان مقابلہ ہو گا اور جنرل سیکریٹری کیلئے رستم علی اور علی یونس مد مقابل ہونگے۔دونوں پینلوں کی جانب سے کمپین زور و شور سے جاری ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button