ثقافت

٧ مارچ کو کراچی میں رنگا رنگ ثقافتی پروگرام ہوگا، گلگت بلتستان اور چترال کے معروف فنکار صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے

کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے عوام کیلئے مورخہ7 مارچ بروز ہفتہ کو ایک رنگا رنگ کلچرل شو کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں گلگت بلتستان اور چترال سے تعلق رکھنے والے شعراء اور گلو کار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے ۔ثقافتی شو میں گلگت بلتستان اور چترال کے معروف شعراء عقیل خان عقیل ،طالب حسین ،غلام عباس بزمی ،غازی اکبر ،جان عالم جانی ،سید ذوالفقار شاہ اور ساجد نگری ،شینا ،بلتی ،بروشکی ،کھوار اور دیگر زبانوں میں اپنی شاعری اور گلو کاری کے ذریعے علاقائی ثقافت کو بھر پور اجاگر کرینگے ۔معروف ماہر فلکیات آغا علی بہشتی پروگرام کے مہمان خصوصی ہونگے جبکہ میر آمان ہنزائی ،عبد الخاق تاج ،میجر خوش آمدین عابد حسین و دیگر بھی شرکت کرینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button