متفرق

نگر : نوجوان سماجی کارکن فدا علی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

نگر (نمائندہ خصوصی) سماجی کارکن و جنرل سیکریٹری وحد ت المسلمین یونین کونسل ڈاڈیمل فدا علی حرکت قلب بند ہونے سے گزشتہ روز نگر میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کی عمرتقریباً40سال تھی۔ مرحوم فداعلی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان ڈاڈیمل نگر میں سپر د خاک کردیا گیا۔ فداعلی مرحوم کی نماز جنازہ آغا شمس نے پڑھائی۔ نوجوان سماجی کارکن کی اچانک موت پر مختلف سماجی وسیاسی جماعتوں کے علاوہ ڈاڈیمل ڈیولپمنٹ ویلفیئر کے عہدیداروں نے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔مرحوم نے پسماندگان میں 4بیٹیاں 2بیٹے اور بیوہ چھوڑدی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button
%d bloggers like this: