متفرق

کھرمنگ: غیر مقامی افراد کو چھوٹے پوسٹوں پر کھپانے سے ضلع کے بے روزگار جوانوں کی حق تلفی ہورہی ہے ۔ بے روزگار ایکشن کمیٹی کھرمنگ

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) ناانصافی اقرباء پروری اور چھوٹے سرکاری ملازمتوں میں غیر مقامی افراد کی بھرتیوں کے خلاف بیروزگار ایکشن کمیٹی کھرمنگ کے تحت کھرمنگ پل پر کارگل روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں بیروزگار ایکشن کمیٹی کے ممبران سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت گلگت بلتستان کھرمنگ کے مختلف اداروں میں نان لوکل اور من پسند لوگوں کو کھپا نے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے بیروزگار جوانوں کی حق تلفی ہورہی ہے اور بیروزگاری میں روز اضافہ ہورہا ہے اسکا زندہ مثال محکمہ اے جی پی آر میں نان لوکل گریڈ ون اور دیگر چھوٹے پوسٹوں پر تعیناتیاں ہے اسکے علاوہ دیگر محکموں میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں کھرمنگ کے عوامی نمائندوں اور سیاسی کھلاڑیوں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ حکومت کی طرفسے بیروزگاری کے خاتمے کے لئے بھی اقدامات نہ اٹھانا بھی ان کی نا اہلی ہے بیروزگاروں کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے فوری ااقدامات اٹھایا جائے
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھرمنگ کے مختلف محکموں میں چھوٹے پوسٹوں پر غیر مقامی افراد کی تعیناتیاں بند کریں اور جو تعینات ہوئے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اگر اس سلسلے کو نہیں روکا گیا تو بیروزگار ایکشن کمیٹی کھرمنگ دوبارہ سڑکوں پر آئیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button