گلگت بلتستان

مسلم لیگ کی حکومت سے پہلےگلگت بلتستان بیمار منصوبوں کا قبرستان بنا ہو اتھا۔ صوبائی وزیر تعمیرات وقانون

غذر (رپورٹر) صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر محمد اقبال نے اشکومن آر سی سی پل کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان بیمار منصوبوں کا قبرستان بنا ہو اتھا۔ ہماری حکومت نے دن رات ایک کر کے ان منصوبوں کو مکمل کیا ہے۔ ہم سیاست خدمت سمجھ کر کرتے ہیں۔ غذر روڈ کو حکومت نے سی پیک میں شامل کرایا ہے اور تاجکستان روڈ کو بھی مستقبل میں سی پیک میں شامل کرائیں گے جس کی وجہ سے نہ صرف ضلع غذر بلکہ پورے گلگت بلتستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ تجارت کے ہزاروں مواقع میسر آئیں گے اور علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ عوام کو اُن کے بنیادی حقوق سے نوازے۔ گزشتہ ادوار میں اس خوبصورت ترین علاقے کو پسماندہ رکھا گیا جو کہ ان لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ہم نے تاجکستان روڈ کی پہلے بھی حمایت کی ہے اور اب بھی نہ صرف حمایت کرینگے اس کے عمل دارآمد کے لئے عمل اقدامات بھی کرینگے۔ اتنے بڑے علاقے میں ایک میڈیکل آفسیر کا تعینات نہ ہونا ہی گزشتہ حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس علاقے کی تعمیر وترقی میں ہم اپنا کلیدی کردار ادا کر ینگے۔ شینکی گاؤں اور ایمت کو ملانے کے لئے لکڑی کا پل تعمیر کرینگے۔

اُنہوں نے محکمے کے احکام کو موقع پر ہی ہدایات دیا کہ سٹرکوں اور پلوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر ے اور عملی اقدامات اُٹھائے۔ صوبائی وزیر نے وقت مقررہ سے پہلے پل کی تعمیر کرنے پر محکمہ تعمیرات اور ٹھیکیدار کی محنت کو سراہااور ٹھیکیدار کو تعریفی سند دینے کا اعلان بھی کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان نے کہا کہ جس وقت ہم حکومت میں آئے اُس وقت اداروں کی حالت خراب تھی۔ اور سینکڑوں بیمار منصوبے ہمیں وارثت میں ملے ان منصوبوں پر ہم سیاست کرنا جانتے تھے۔ مگر وزیر اعلی ٰ حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں ہم نے سیاست نہیں بلکہ اُن منصوبوں کو مکمل کرنے کا بیڑا اُٹھا جس کی واضع مثال اس پل کا افتتاح ہے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا گلگت بلتستان اور اُس کے عوام کے ساتھ دلی لگاؤ ہے۔اُنہوں نے بہت سارے میگا منصوبوں اپنے پی سی ڈی پی میں رکھا ہے اور ہماری حکومت بغیر کی تضاد کے پورے گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شہیدوں اور غازیوں کی وادی غذر کو سوچے سمجھی سازش کے تحت پسماندہ رکھا ہماری حکومت کا یہ منشور نہیں ہے۔ ہم ترقی عوام کی فلاح وبہبود پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم پورے گلگت بلتستان کے کونے کونے میں جاکر عوام کے مسائل اُن کے دہلیز پر حل کرینگے یہ ہمارہ وعدہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم جھوٹے اعلانات نہیں کرتے ہم وہ اعلانات کرتے ہیں جن کو ہم پورا کرتے ہیں۔

تقریب سے چیف انجینئر رشید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر تعمیرات وقانون کا محکمے کے ساتھ دلی لگاؤہے جس کی وجہ سے محکمہ وقت سے پہلے منصوبے مکمل ہورہے ہیں۔ اس طرح حکومت کا تعاون رہا تو انشااللہ پورے گلگت بلتستان میں تمام منصوبے وقت پر ہی مکمل کر ینگے۔تقریب میں علاقے کے نمبردار مرزا محمد اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے حکومت وقت کے ساتھ اپنا مکمل تعاون کا یقین دلایا اور شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button