امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملک بھر کی طرح بلتستان میں بھی تعلیمی انقلاب برپا کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ آغا علی رضوی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملک بھر کی طرح بلتستان میں بھی تعلیمی انقلاب برپا کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ آغا علی رضوی

18 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

سکردو ( پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ادارہ بولڈ کے تحت منعقد کئے جانیوالے پری بورڈ امتحانات کے رزلٹ کا اعلان کیا گیا۔اسوہ گرلز اسکول اینڈ کالج میں منعقد کئے جانیوالے عالیشان تقریب میں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراداور سینکڑوں طلباء و طالبات نے اپنے والدین اور دوستوں کے ہمراہ شرکت کیں۔ شرکاء سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ آغا علی رضوی ، آئی ایس او بلتستان ڈویژن کے صدر سید اطہر موسوی ، بولڈ کے چئیر مین ڈاکٹر عرفان علی سمیت ماہرین تعلیم، اساتیز اور آئی ایس او کے سینئرز نے خطابات کئے۔مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ ااور آئی ایس او بلتستان کے رکن نظارت آغا علی رضوی نے پری بورڈ امتحانات کی کامیاب انعقاد پر کارکنان کی محنت و مشقت کو سراہا اور شریک طلباء و طالبات خصوصا پوزیشن حاصل کرنیوالوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ طلباء و طالبات کو آئی ایس او کے پروگرامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر معاشرتی امور میں اپنا کردارادا کرنا چاہئے۔ بامقصد تعلیم کے حصول کی ضرورت کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ زندگی کا ہر قدم با مقصد ہونا چاہئے خصوصا تعلیم اگر صرف کمائی اور اسٹیس کی حد رہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ ہمارا ہدف الٰہی ہونا چاہئے کیونکہ ہر دوسراراستہ رائیگاں ہی رہیگا۔ سید اطہر موسوی نے اپنے خطاب میں طلباء و طالبات کے ساتھ انکے والدین ، بولڈ کے اراکین اور خصوصا ان تمام اساتیز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پیپرز کی تیاری سے لیکر مارکنگ اور رزلٹس کے بنانے تک میں معاونت کی۔ انہوں نے کہا کہ امامیہ طلباء کے امور ان اساتیز کی محنتوں کا نتیجہ ہے جو پس پردہ رہکر تعلیمی میدان میں طلباء کی رہنمائی کیلئے ہمارا ساتھ دیتے اور رہنمائی کرتے ہیں۔تقریب میں کلاس نہم اور دہم کے طلباء و طالبات میں سے بیسویں تک پوزیشن حاصل کرنیوالوں میں اعزازی شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے اور دونوں کلاسز کے اول پوزیشن حاصل کرنیوالوں کو لیپ ٹاپس انعامات میں دیئے گئے۔ اسی تقریب میں شہیدڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی مناسبت سے منعقد کئے جانیوالے کوئیز پروگرام میں جیتنے والے طلباء و طالبات کو بھی انعامات دیئے گئے اور اول پوزیشن حاصل کرنیوالے طالبعلم کو بھی لیپ ٹاپ انعام میں دیا گیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔