چترال

چترال : قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے چترال میں برفباری سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم

چترال ( ارشاد اللہ شادؔ ) چترال کے ممتاز عالم دین قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے حسب سابق ضلع چترال میں برفباری سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کے روز 12مارچ کو وادی ارندوگوتیبارکے مقام میں 38متاثرہ خاندانوں اوروادی اُرسون میں 25متاثرہ خاندانوں میں انکی طرف سے خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکا خیل نے امدادی پیکج تقسیم کئے۔ امدادی سامان میں آٹا ، چاول،گھی،چینی ،چائے کے علاوہ گرم کمبل اور سوئیٹرز بھی شامل تھے۔ قاری فیض اللہ چترالی ایک ممتاز مذہبی رہنما ہے اس کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن بھی ہے۔ وہ ہر مصیبت کی گھڑی میں چترال کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ خدمات انجام دے رہا ہے۔ متاثرین نے قاری فیض اللہ کی سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button