تعلیم

گلگت میں دو روزہ سفیران ولایت کنوینشن اختتام پذیر

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

گلگت (فرمان کریم بیگ ) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع گلگت کے زیراہتمام دو روزہ سفیراں ولایت کانفرنس اختتام پذیر ہوا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ہاکستان کے مرکزی صدر تہور عباس تھے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ آئی ایس اوایک کارواں ہے تمام کارکناں اس کارواں کا حصہ ہے۔ یہ کا رواں ظلم کے خلاف درس دیتا ہے۔ ماضی سے اب تک یہ کارواں وقت کے فرعون کے خلاف برسرپیکار ہے۔ امریکہ جو وقت کا فرعون ہے جو اپنے آپ کو ایٹمی طاقت ظاہر کرتا ہے۔ آئی ایس او نے اس ظالم کے خلاف ہرسال 16 مئی کو یوم امریکہ مردباد مناتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ استکام پاکستان میں آئی ایس او کا کرداررہا ہے۔ لاشیں وصول کرنے کے باوجود ہم نے پاکستان کے استکام اور محب وطنی کا ثبوت دہا ہے۔آئی ایس او نے ہمیشہ پاکستان کے نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔اُنہوں نے رواں سال کو تجدید کا سال منانے کا اعلان کیا ہے۔

ایک اور خبر کے مطابق، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے ضلع گلگت کے نئے صدر کے تقرر کا اعلان کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق آئی ایس او پاکتسان کے مرکزی صدر تہور عباس نے صدر جمال اخترعابدی کو آئی ایس او ضلع گلگت کا صدر مقرر کردیا ہے. تہور عباس نے نو منتخب صدر سے حلف لیا اور مبارک بادی دی۔ اس موقع پر نو منتخب صدر نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی بھر پور کو شش کریگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button