متفرق

دیامرپولیس کی بہترین کارکردگی کی بدولت گلگت بلتستان میں مثالی امن ہے، ڈی آئی جی شعیب خرم

چلاس(شہا ب الدین غوری سے)ڈی آئی جی دیامر ڈویژن شعیب خرم جانباز نے کہا ہے کہ دیامر پولیس کی بہادری،حوصلہ ،کارکردگی اور جوانمردی پر ہمیشہ فخر رہیگا ۔مشکل ترین ٹاسک کو باآسانی حاصل کرنے میں دیامر پولیس کا کوئی ثانی نہیں ہے ۔دیامر پولیس کی بہترین کارکردگی کی بدولت دیامر کا امن پورے ملک کے لئے مثالی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیامر پولیس آفیسرز کی طرف سے ان کے اعزاز میں دی جانے والی الوداعی پارٹی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں کیڈٹ کالج کے پرنسپل کرنل عتیق، جی بی سکاؤٹ کے انچارچ میجر وقاص،اسسٹنٹ کمشنر چلاس ظہور احمد مری اور چائینہ سیکورٹی کے انچارچ کیپٹن و دیگر بھی شریک تھے ۔

ڈی آئی جی شعیب خرم جانباز نے کہا کہ ایک سال کے دوران دیامر پولیس کی کارکردگی اطمینان بخش رہی ۔ دیامر پو لیس نے درجنوں اشتہاری ملزمان گرفتار کیئے۔قبائلی جھگڑے کے دوران دیامر پولیس کی بہادری بے مثال رہی الیکشن ڈیوٹی کے دوران تاریخی کردار ادا کیا جبکہ ملکی اور غیر ملکی ہزاروں سیاحوں کی حفاظت میں کوئی کمی نہیں کی انہوں نے کہا کہ دیامر پولیس کی وسائل کی کمی کے باوجود کارکردگی قابل تحسین رہی ہے انہوں نے کہا کہ دیامر قبائلی طرز کا معاشرہ ہے اور پولیس کو ایسے معاشرے میں فرائض منصبی میں بہت سی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس کے باوجود پولیس کی کارکردگی پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا انہوں نے کہا کہ دیامر میں ایک سال پلک جپھکنے میں گزرا دیامر کے عوام کے بارے جو سنا تھا وہ غلط ثابت ہوا۔دیامر کے عوام کی مہمانوازی اور وضع داری سے بہت متاثر ہوا ۔یہاں کا ہر فرد ملک کی خاطر جان کی قربانی سے دریغ نہیں کرتا ۔انہوں نے کہا کہ عوام دیامر کا ہمیشہ پولیس کے ساتھ بہترین تعاون رہا جس کی بدولت جرائم پر قابو پانے میں مدد ملی۔بہتر تعاون پر تمام محکموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر تا ہوں ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پرنسپل کیڈٹ کالج چلاس کرنل عتیق ، میجر KKTFمحمد وقاص شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر چلاس ظہوراحمد مری نے بھی DIGمحمد شعیب خرم جانباز کی قیادت میں دیامر پولیس کی بہتر کارکردگی کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دیامر پولیس پیشہ ورانہ معیار کے اس تسلسل کوقائم رکھے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button