متفرق

چلاس، ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کے لئے تدریسی اور دیگر مواد ایس پی کے سپرد

چلاس(مجیب الرحمان)ڈی پی اے پی کی جانب سے ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کے لئے تدریسی اور تربیتی مواد فراہم کی گئی۔اس سلسلے میں پر وقار تقریب پولیس لائن چلاس میں منعقد ہوئی جس میں پی ڈی ڈی پی اے پی اشفاق احمد نے قیمتی ضروری تدریسی اور تربیتی اشیاء ایس ایس پی دیامر دانشور خان کے سپر د کی۔اس دوران ایس ایس پی دیامر دانشور خان نے کہا کہ ڈی پی اے پی کی جانب سے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کے لئے تدریسی اور تربیتی مواد کی فراہمی خوش آئند ہے۔جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کر کے تربیت کے مقاصد کو مزید منظم اور مربوط کیا جاسکتا ہے۔اور تربیتی معیار میں مزید بہتری آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی اے پی علاقے میں غربت کے خاتمے کے لئے وسیع البنیاد حکمت عملی کے تحت سرگرم عمل ہے۔ڈی پی اے پی کی وساطت سے درجنوں بے روزگار نوجوان ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کر کے باوقار انداز میں روزگار کمانے کے اہل ہو چکے ہیں۔اور حالیہ تعاون بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی دیامر پاورٹی ایلیویشن پروگرام اشفاق احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول ایک منظم اور کامیاب ادارے کے طور پر ڈرائیونگ سے دلچسپی لینے والے افارد کو معیاری تربیت فراہم کر رہا ہے۔ڈی پی اے پی گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ضلع دیامر کے متعدد بیروزگار جوانوں کو ڈرایؤنگ کی تربیت کے حوالے سے تعاون کرے گا۔تاکہ بیروزگار افراد باوقار طریقے سے حصول روزگار کے اہل ہو سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button