متفرق

"سیکیورٹی خدشات”: گلگت بلتستان بھر میں دفعہ 144 نافذ

گلگت ( پ ر) صوبائی محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں دفعہ 144کے تحت سیاسی اجتماعات و تقاریب پر پابندی کامقصد کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعے سے بچنا ہے، ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر کے باعث ملک گیر سطح پر سیکیورٹی کے لیئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ، ان اقدامات کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ حکومت کی اولین ترجیح عوام الناس کو دہشت گردی کے خطرات سے بچانا ہے ۔ گلگت بلتستان میں بھی دہشت گردی کی مذموم سرگرمیوں کے سدباب کے لیے حکومت نے ضروری اقدامات مکمل کر لیئے ہیں، تمام اضلاع میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے انتہائی مستعدی سے کام کر رہے ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردی گئی ہدایات کے مطابق کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں خصوصا عوامی اجتماعات اور ریلیوں کے انعقاد کے لیئے ہر ضلع میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو پیشگی تحر یری درخواست دی جا سکتی ہے تاکہ بر وقت اور مناسب سیکیورٹی کا بندوبست کیا جا سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button