کھیل
شندور پولو میلہ کے پہلے روز تین مقابلے، تینوںمیںگلگت بلتستان کی ٹیموںکو شکست کا سامنا

غذر ( جاویداقبال ) دنیاکے بلند ترین پولو گرونڈ شندور میں تین روزہ سالانہ پولو فیسٹول کے پہلے روز چترال اور گلگت بلتستان کے تین مقابلے ہوئے تینوں مقابلوں میں چترال نے گلگت بلتستان کو شکست دی ۔پہلا میچ پھنڈر غذر اور لاسپور چترال کے درمیان ہوا جس میں لاسپور کی ٹیم نے 2 کے مقابلے میں پانچ گول کرکے کامیابی حاصل کی دوسرے میچ میں سب ڈویژن گوپس یاسین اور مستوچ چترال کے درمیان ہوا جس میں مستوچ چترال نے پانچ کے مقابلے میں آٹھ گول کرکے میچ جیت لیا جبکہ تیسرا میچ میں گلگت ڈی اور چترال ڈی کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں چترال ڈی نے گلگت ڈی کو دو کے مقابلے میں آٹھ گول کرکے شکست دی ۔
فیسٹول کے افتتاحی میچ کا مہمان خصوصی نگراں وزیراعلی کے پی کے جسٹس ریٹائر ڈ دوست محمد تھے.
شندور میلے کے دوسرے روز کل گلگت بی اور چترال بی کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔ ۔