سیاست

ضلع نگر میں ن لیگ کے ہزاروں کارکنان ہیں، کسی کو تکلیف ہے تو اپنا علاج کروائے: یوتھ لیگ رہنماوں کا بیان

نگر (بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نگر کے قائم مقام صدر محمد شاہ سمائری اور یوتھ ونگ نگر کے صدر عارف حسین نے کہا ہے کہ نگر میں مسلم لیگ ن کے ہزاروں کارکنان ہیں کسی کو اگر تکلیف کا سامنا ہے تو اپنا علاج کرائے ۔نگر میں باقاعدہ مسلم لیگ ن کے پارٹی دفاتر قائم ہیں اور ضلعی دفتر اور تحصیل لیول کے دفاتر باقائدہ عوامی امور اور خدمات میں مصروف ہیں پچھلے دنوں ایک پارٹی کے نومولود کارکن کی جانب سے مسلم لیگ ن نگر پر نامو نشان نہیں کی ہم شدید مزمت کرتے ہیں ان نام نہاد نومولود لوگوں کو پتہ ہو نا چاہئے کہ مسلم لیگ ہی عوامی پارٹی اور پاکستان کی خالق جماعت ہے پیپلز پارٹی کا جمو نامی کارکن کو جمبو جیٹ سے نہیں دیکھنا چاہئے بلکہ حقیقت کے آنکھوں سے دیکھنا چاہئے کہ نگر میں مسلم لیگ ن کی کتنی اہمیت ہے اور پیپلز اپارٹی کی کتنی اہمیت ہے اس پارٹی کا نگر کے کسی کونے میں نہ تو کوئی دفتر سیٹ اپ ہے اور نہ ہی اس پارٹی کو لوگ چاہتے ہیں اس پارٹی کا ماضی سب کے سامنے ہے جنہوں نے نوکریاں برائے فروخت کی تختیاں سر عام لگائی ہوئی تھیں اور اس کوئلے کے کاروبار میں کارکنان سے لے کر سابق وزراء تک ہر کسی نے ہاتھ کالے کئے ہیں ضرورت پڑی تو ثبوت بھی فراہم کر سکتے ہیں ۔پیپلز پارٹی کی جانب سے ضلعی ترجمان پر شدید تنقید کے جواب میں ن لیگ نگر کے ترجمان یوسف شاہ نے رد عمل میں کہا ہے کہ ن لیگ نام پر نہیں کام پر یقین رکھتی ہے ہم نام سے زیادہ کام پر توجہ دیتے ہیں اور نہ کسی سے ڈرنے والے ہیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہم بھی جانتے ہیں لیکن ہمارے منشور میں کسی کی دل آزاری یا زاتیات پر جانے کی کوئی روایت نہیں یہی تو ہم اور دوسروں میں واضح فرق ہے جبکہ اسکندر آباد میں ضلعی دفتر جبکہ نلت میں تحصیل آفس ہمارا شروع دن سے فنکشنل ہے ۔امن و مان کی بحالی اور مسلم لیگ ن کے شہید امن کی برسی میں نگر سے تحریک اسلامی کے کارکنان کی بھر پور شرکت کے اعلان سے پیپلز پارٹی کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ۔جس کے بعد ناعاقبت اندیش کل کے نووارد بعض کارکنان اچھل کودنے کے بجائے مناظرے پر آئیں اور ایک ٹیبل پر بیٹھ کے مقابلہ کرینگے کہ پیپلز پارٹی نے کیا گل کھلایا ہے اور مسلم لیگ ن اب تک جی بی کو کیا دیا ہے اور جلد صوبے کا اعلان و عمل در آمد بھی میاں محمد نواز شریف ہی کرائینگے جس کے بعد مسلم لیگ ن کا راستہ مستقبل پھر سے کھل جائیگا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button