کھیل

چلاس: جشنِ بہاران فٹبال ٹورنامنٹ میں سی سی الیون نے شاہین الیون کو ہرا دیا

چلاس(بیورورپورٹ)چلاس میں حبیب میٹرو بنک کے تعاون سے جشن بہاراں فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔فائنل میچ کا مقابلہ شاہین الیون اور سی سی الیون کے مابین کھیلا گیا ۔فٹ بال میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دارمقابلہ دیکھانے کو ملا تاہم میچ کے دوسرے ہاف میں سی سی الیون کلب نے بہترین گول نکال کر میچ کا رخ تبدیل کر دیا اور ایک گول سے شاہین الیون کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے منیجر حبیب میٹرو بنک چلاس برانچ زاہد خان نے کہا کہ دیامر میں کھیلوں کے سرگرمیوں کی فروغ کیلئے نجی بینک اپنا تعاون جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ چلاس کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،اگر ان کھیلاڑیوں کی مناسب تربیت کی جائے تو یہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہاس منواسکتے ہیں ۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی زاہد خان و دیگر نے جیتنے والی اور رنراپ ٹیم کے کپتانوں میں ٹرافی تقسیم کیئے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button