عوامی مسائل

وزیر اعلی کے سیکیورٹی سکواڈ میں شامل اہلکاروں کی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی

چلاس ( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے سیکیورٹی سکواڈ کی صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی ۔ سرکٹ ہاؤس چلاس میں صحافیوں کی جامعہ تلاشی اور بد تمیزی پر صحافیوں کا شدید احتجاج ۔اس سے قبل تانگیرمیں بھی وزیر اعلیٰ کے سیکورٹی سکواڈ نے صحافیوں کے ساتھ ہتک آمیز سلو ک کیا تھا ۔ صحافیوں نے وزیر اعلیٰ سے نوٹس لیکر سیکورٹی سکواڈ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

صحافیوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے سیکورٹی سکواڈ نے صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی کر نامعمول بنا لیا ہے جس کی ہم شدید مذمت کر تے ہیں صحافیوں سے بد تمیزی کے مرتکب سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو پو رے جی بی سطح پر صحافی احتجاج کر یں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button