عوامی مسائل

شگر: برالدو روڈ کی بندش کو ایک ماہ سے زیادہ کاعرصہ گزر گیا ، اشیاء خوردنوش کی شدید قلت

شگر(عابدشگری) شگر برالدو روڈ کی بندش کو ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزر گیا مگر روڈ کھلنے کا ابھی تک کوئی نام و نشان نہیں۔روڈ کی بندش سے برالدو میں اشیاء خوردنوش کی سخت قلت پڑھ گیا۔آٹا اور گندم نہ پہنچنے سے سخت بحران اور علاقے میں قحط پڑھ گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار برالدو کے معروف سماجی اور سیاسی شخصیت و رہنماء چیئرمین طہٰ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ برالدو روڈ کی بندش کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا ہے مگر محکمہ تعمیرات کی عدم دلچسپی کی وجہ سے روڈ کی کھلنے کا بھی تک کوئی امکان نہیں۔بارود کختم ہونے کی وجہ سے بحالی کا کام بری طرح رکا ہوا ہے۔روڈ کی بندش کے بعد علاقے میں اشیاء خوردنوش اور گندم کا سخت بحران پیداہوگیا ہے۔ یہاں تک کہ نمک تک علاقے سے ناپید ہوگیا ہے۔اور علاقے میں ایک ہیجان کی صورتحال پیدا ہوگیا ہے۔گندم اور آٹا نہ پہنچنے کی وجہ سے لوگوں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اور قحط سالی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ برالدو روڈ کو فوری طور کھولنے کیلئے ہیوی مشینری استعمال میں لایا جائے جبکہ مستقل بنیادوں پراس روڈ کو محفوظ بنانے اور بندش کی صورتحال میں فوری طور کھولنے کیلئے پلاننگ کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button