بلاگز

لالٹین

لالٹین مجھے پسند ہے ۔ میں نہیں جانتا کہ یہ آپ کو پسند ہے یا نہیں ۔یہ مجھے اس لئے پسند ہے کہ جب سے یہ لالٹین ایجاد ہوئی ہے اس وقت سے آج تک اس کا ساتھ ہے۔بڑا ہی وفادار ہے۔ پسند آنے کی اس سے زیادہ وزنی دلیل اور کیا ہو سکتی ہے۔۔آپ مجھ سے کوئی سوال پوچھ رہے ہیں ۔۔جی جی ۔اچھا ذرا یہ تو بتائو کہ اس جدید دور میں شمشی بجلی پن بجلی کے ہوتے ہوئے اس کا ابھی تک ساتھ رہنا تعجب ہے بھائی۔ یہ شمشی اور پن بجلی کس بھلا کا نام ہے بھائی ۔آپ کس دنیا میں رہتے ہیں شمشی اور پن بجلی کا نام لے رہے ہیں ارے بھائی وہ تو کسی زمانے کی بات تھی جب یہ ہوا کرتے تھے اب اس کہ جگہ دوبارہ لالٹین نے لے لی ہے۔۔ آپ کیسی بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ زمانہ پیچھے کی طرف چل پڑے۔۔آپ کو یقین نہیں آرہا تو ذرا عام آدمی کا حال معلوم کر۔۔ تو کیا عام آدمی لالٹین استعمال کرتا ہے کس نے کہا آپ سے آرے بھائی آج کل تو چائنا لائٹر مارکیٹ میں عام بکتے ہیں لالٹین شالٹین کوئی نہیں رکھتا۔ہاں ڈیکوریشن کے طور پر کسی نے رکھا ہوگا۔بھائی جب غریب کے لئے تیل کا حصول بھی ممکن نہیں ہوگا تو ان کے پاس اور کیا چارہ ہو سکتا ہے۔۔ کیوں آپ غریبوں کے لیڈر ہیں جو ان کی نمائندگی کر رہے ہو۔نہیں بھائی میں لیڈر شیڈر نہیں ۔تو جب لیڈر نہیں ہو تو ایسی باتیں کرنے کا کوئی فائدہ ہی نہیں ۔ تو ایسی باتوں کا فائدہ صرف لیڈر کو ہوتا ہے ۔ اب یہ بھی مجھے بتانا پڑیگا ۔کبھی کوئی بات خود سے بھی سمجھا کرو بھائی۔نہ تو لیڈر ہے نہ تو نمبردار ہے نہ تو اثر رسوخ والا ہے اور نہ تو سلیفیاں اور صاف جی کے آگے پیچھے ہے اور نہ ہی تمھیں خوشامد کرنی آتی ہے سیدھے سیدھے بول دیتے ہو کیا ایسے لالٹین سے چھٹکارا پانا ممکن ہے نہیں بھائی تم غلطی پر ہو۔۔ رہو یہ لالٹین لے کر۔۔۔ اگر سپیشل لائین چاہئے تو کوئی عہدہ حاصل کرو اگر یہ ممکن نہیں تو عہدے والے کی سفارش کرائو۔۔لالٹین سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہو تو پیسہ بنائو جیسے بھی بنا سکتے ہو پھر پیسے خرچ کرو ۔۔ کیونکہ چمک میں بڑی طاقت ہے۔۔لیڈر بن جاوئو اور لیڈری کے بل بوتے پر مرعات ہی مرعات بجلی پانی دوائی ٹرانسپورٹ ساری کہ ساری مفت۔۔۔یہ عام شام آدمی کی بات مت کرو یہ ملک عام شام لوگوں کا نہیں یہ ملک خاص لوگوں کا ہے۔ اور جو ملک خاص لوگوں کا ہو وہاں ایسی باتیں کرنا کفر ہے ۔اچھا بھائی مجھ سے غلطی ہو گئی توبہ آئندہ ایسی بات ہر گز نہیں کرونگا اور بس اس لاٹین کی روشنی میں خاص آدمی بننے کی کوشش کرونگا۔۔مجھے معاف کرنا یار میں لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکر کچھ الم غلم کہہہ اور لکھ گیا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button