پاک فوج کے زیرِاہتمام ضلع گانچھے کے دور افتادہ علاقے فرانو میں مفت طبی کیمپ جاری، فورس کمانڈر نے معائنہ کیا

پاک فوج کے زیرِاہتمام ضلع گانچھے کے دور افتادہ علاقے فرانو میں مفت طبی کیمپ جاری، فورس کمانڈر نے معائنہ کیا

6 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت (پ ر) گلگت بلتستان کے دورافتادہ علاقوں میں طبی سہولیات کا فقدان ، ماہر ڈاکٹرز کی کمی اور ادویات کی قلت عوام کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں ۔ اس ضمن میں عوام الناس کی خدمت اور بھلائی کی خاطر پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ ضلع گانچھے کے دور افتادہ مقام فرانو میں 18 تا 19مارچ 2017 کومنعقد کیا گیا۔ جس میں میڈیکل آفیسر، لیڈی میڈیکل آفسیرز اور جنرل او پی ڈی کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

اسکے علاوہ لیبارٹری، ای سی جی اور میڈیکل سٹور کی سہولیات بھی مفت مہیا کی گیءں۔ فری میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں افراد کا مفت علاج کیا گیا اور اس موقع پر علاقہ مکینوں کے لیے مفت طبی کٹ مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیاء بھی عوام میں تقسیم کی گئیں۔

فورس کمانڈرناردن ایریاز میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اورعلاقے کے عمائدین سے ملاقات کی جنہوں نے پاک آرمی کی طرف سے دی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ک

مانڈر ایف سی این اے نے شہداء کے ورثا سے خصوصی ملاقات کی اور مستحقین کی مالی معاونت بھی فرمائی۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے پاک آرمی کی خدمات کوخراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ پاک آرمی ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی ایسے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ جی بی کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔ لوگوں نے خاص طور پر فورس کمانڈر ناردرن ایریاز کا شکریہ ادا کیا ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔