سیاست

آئیندہ سال ملک یقینی طور پر محفوظ ہاتھوں میں ہو گا اور عوام موجودہ نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل کرلیں گے, امبر ایڈوکیٹ

کراچی (پ ر) سا لہائے گزشتہ کے مقابلے میں اس سال یوم استقلال پاکستانیوں کے لیے ذیادہ استقلال کا مطالبہ کرتا ہے کیونکہ پاکستان حکمرانوں کی نااہلی اور غیرمستقل مزاجی کے باعث اندرونی اور بیرونی خطرات میں پہلے سے ذیادہ گھرا ہوا ہے ۔خارجہ اور معاشی ناقص پالیسوں نے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کردیا ہے۔

یہ بات یوم استقلال کے موقع پرپاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستانی ویمن ونگ کی رہنماء اور دی مشن ٹرسٹ کی چیئرپرسن امبر حسین ایڈوکیٹ نے ا پنے خصوصی پیغام میں کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر ہیں مگر اس کے لیے جس یکسوئی اور قومی یکجہتی کی ضرورت ہے حکمرانوں کی جانب سے اس میں کسی سنجیدگی کا مظاہرہ نظر نہیں آرہا ہے ۔افواج پاکستان اندرونی طور پر آپریشن ردالفساد کے لیے جس طرح اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے حکمرانوں کو اس کا رتی برابراحساس نہیں وہ مسلسل سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور سیاسی مخالفین کو نیچا دکھانے کے لیے اپنی طاقت اور قومی خزانے کو صرف کرنے پر تلے نظر آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مزید کسی سیاسی پولورائزیشن کا متحمل نہیں ہو سکتا ا س سال یوم استقلال مناتے ہوئے ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو مستحکم کرنے کے لیے 1940کی مانند استقلال کا بھرپور مظاہرہ کرنا ہوگا۔

قوم کے نام 77ویں یوم استقلال کا پیغام دیتے ہوئے ایڈو کیٹ امبر حسین نے کہا کہ آئیندہ سال ملک یقینی طور پر ذیادہ محفوظ ہاتھوں میں ہو گا اور عوام موجودہ نااہل حکمرانوں سے یقینی نجات حاصل کرلیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button