وطنِ عزیز کو دہشتگردی اور انتہاپسندی سے پاک کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس

وطنِ عزیز کو دہشتگردی اور انتہاپسندی سے پاک کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس

6 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چترال (بشیر حسین آزاد) کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے لئے اللہ پاک کا عظیم تحفہ اور انعام ہے جس کا قدر کرنا ہم سب پر فرض ہے اور اس دن ہمیں یہ تجدید عہد کرنا ہے کہ ہم وطن عزیز کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے پاک کریں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے اور نئی نسل کے ساتھ اس وقت پوری قوم کی توقعات وابستہ ہیں۔

یوم پاکستان کے موقع پر فرنٹیر کور پبلک سکول میں ایک رنگارنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر آج پاکستان نہ ہوتا ،ہم دوسروں کے رحم و کرم پر ہوتے جہاں ہم کسی بھی طرح سے محفوظ نہیں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملکی حالات ہم سے یہ تقاضا کررہے ہیں کہ جس طرح ہماری افواج جان جوکھوں پر ڈال کر دشمن کی آنکھوں میں ڈالے ہوئے ہے ہمیں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وطن کے لئے جینا مرنا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ ہم یوم پاکستان 23 مارچ ہر سال مناتے ہیں مگر اس عہد کی پاسدار ی میں ہم کمزوری دیکھاتے ہیں اور عملی طور پر ملک کے لئے وہ خدمات انجام دینے میں کوتاہی برتتے ہیں جس کی ضرورت ہوتی ہے۔تقریب میں چترال سکاوٹس کے آفیسروں اورجوانوں کے علاوہ سول سوساٹئی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ سکول کے طلباء وطالبات نے حمدباری تعالیٰ ،نعت رسول مقبولؐ ،ملی نغمے اور23مارچ کے حوالے سے تقریرکئے۔

کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے کہاکہ ایف سی پی ایس چترال کوایک ماڈل سکول بنانے کی کوشش جاری ہیں اس وقت 1200طلباء وطالبات زیرتعلیم ہے اس سال تعداد2000تک لے جانے کی کوشش کررہے ہیں ۔آخرمیں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات میں انعامات اورتحائف تقسیم کئے اورچترال سکاوٹس کے جوانوں نے ثقافتی شوبھی پیش کئے ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔