صحت

بیسک ہیلتھ یونٹ تسر شگر میں ڈاکٹر ندارد، عوام نرسنگ سٹاف کے رحم و کرم پر

شگر(عابدشگری)بی ایچ یو تسر شگر میں ڈاکٹر کی عدم دستیابی کے باعث نرسنگ سٹاف کے رحم وکرم پر گزارا کرنے پر مجبور ہیں.جبکہ میڈیکل سٹور مالکان مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں لوگوں اور مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں اور کوئی پوچھنے والا بھی نہیں۔ ہسپتال کے بلڈنگ تو موجود ہے پر دوائی نہیں.وہاں پر آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.تفصیلات کیمطابق شگر کے دورافتادہ یونین کونسل و حلقہ 2کے متوقع ہیڈ کوارٹر تسر میں قائم واحد بی ایچ یو میں تعینات ڈاکٹر گذشتہ دو سالوں سے غائب ہے اور مریض حضرات نرسز کی رحم و کرم پر ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اور ادویات کی عدم فراہمی سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوں نے محکمہ صحت کے اعلی عہدہ داروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تسر بی ایچ یو میں جلد از جلد ڈاکٹر تعینات کئے جائے.اور میڈیکل سامان کے ساتھ ادویات بھی فراہم کی جائے.ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے.واضح رہیں تسر کے 5000 آبادی کے لئے صرف ایک ہی بی ایچ یو ہے اور ہسپتال میں ادویات نہ ہونے کے سبب لوگوں کی مجبوری کو دیکھتے ہوئے میڈیکل سٹور والے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button