گلگت بلتستان میں چھٹی خانہ مردم شماری 2017 سے متعلق جاری فیلڈ آپریشن کے  پہلے مرحلے ‏کا پہلا دورانیہ  مکمل

گلگت (پ ر) محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان سے موصول شدہ خبر کے مطابق سخت سردی کے باوجود گلگت بلتستان کے پانچ اضلاع ‏گلگت، غذر، نگر،سکردو اور گانچھے میں خانہ و مردم شماری کے پہلے مرحلے کا پہلا دورانیہ  تکمیل کو پہنچ گیا ہے ۔

‏ پہلے فیز کے 720 بلاکوں میں سے361 بلاکوں کا سو فیصد کام 27 مارچ کی شام تک شمارکنندوں نے  ‏انتہائی محنت سے مکمل کرلیا ہے۔ باقی  359 بلاکوں   کا کام 31 مارچ 2017  سے شروع ہوکر 15 اپریل ‏‏2017 سے قبل مکمل کر لیاجائے گا۔

اسکے بعد 25 اپریل 2017 سے باقی پانچ اضلاع ہنزہ،دیامر،استور،شگر ‏اور کھرمنگ میں دوسرےحلے کا آغاز ہوگا۔

محکمہ شماریات کے  سنسس کوآرنیٹر محمد شفیق شاد نے ضلع غذر کے پنیال،گاکوچ،گوپس،پھنڈر،اشکومن اور ‏یٰسین،اسی طرح گلگت اور اسکو نواحی دیہاتوں جگلوٹ،کارگاہ،بگروٹ ویلی ،حرام موش ویلی،شہری علاقے  اور ‏ضلع نگر کی تحصیل نگر 1 اور نگر-2 کی ہوپر،ساس وادی   اور ملحقہ گاؤں میں فزیکلی جاکر  عملے کے کام کو چیک ‏کیا، درستگی کی،سمجھایا اور رہنمائی کی۔اسی طرح سید راحت علی ایس او محکمہ شماریات گلگت نے بلتستان کے سکردو‏اور گانچھے کے اضلاع میں اپنے فرض کو نبھایا۔ اسکے علاوہ اسی محکمے کے معاونین شماریات  اپنے اپنے اضلاع میں ‏دن رات مستعدی سے کام کررہے ہیں۔

‏رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنسس فیلڈ آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں   جی بی  کی صوبائی و  ڈویژن وضلعی انتظامیہ کے ‏افسران پوری مستعدی سےسرگرم عمل ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سنسس سیکورٹی پلان  کے ‏مطابق پولیس افسران اور اہلکار بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے نظر آرہے ہیں جس کی وجہ کوئی ناخوشگوار واقع ‏دیکھنے کو نہیں ملا۔ اسی طرح ملٹری فورس کے جوانوں کی کارگردگی بھی لائق تحسین ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments